• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش میں اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ افغانستان کی پوری ٹیم 42.2 اوورز میں 138رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد محسن نے 30 رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 36ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ روحیل نذیر نے ففٹی بنائی ۔عمیر بن یوسف 38 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔ حیدر علی 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان نے سعود شکیل 31 رنز بنائے۔

تازہ ترین