کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے نویں راؤنڈ میںنیا ناظم آباد گراؤنڈ کراچی میں ناردرن نے بلوچستان کے آٹھ وکٹ پر 293 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 13 رنز بنالیے ہیں۔ پہلے روز گلریز صدف 85 اور تیمور علی 63 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ ناردرن کے رضا الحسن اور رضا حسن نے3،3 وکٹیں لیں ۔ سدرن پنجاب نے سندھ کے 328 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنالیے ہیں۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سندھ کے احسان علی اور ولید احمد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فیصل آباد میں خیبرپختونخوا نے سنٹرل پنجاب کے خلاف 3 وکٹ پر 163 رنزبنالیے ہیں۔ کم روشنی کے باعث میچ کے پہلے روز صرف 41 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔