• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واضح تو کیا جائے کیوں منتخب نہیں کیا جارہا،فواد عالم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں ایک اور سنچری بناکر سوئے ہوئے سلیکٹرز کو جگانے کی کوشش کی ہے مسلسل کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہ ہونے پر وہ دل کی بات زبان پر لے آئے۔ فواد عالم کا کہنا ہے کہ میری سلیکشن کے معاملے میں پرپسند نا پسند کا معاملہ بظاہر دکھائی تو دے رہا ہے۔ ایک بار واضح ہونا چاہیے اور موقف سامنے آنا چاہیے کہ کیوں کر ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کارکردگی دکھاتا رہے۔ میں کارکردگی دکھا رہا ہوں اور پاکستان ٹیم میں واپسی کی خواہش موجود ہے۔ جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ جب بھی کم بیک کروں اچھے وقت میں کروں ۔
تازہ ترین