• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز:سونے کےذخائر پر آرمی قابض،گولڈمیڈلز کی سنچری مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 33 ویں قومی گیمز میں پاکستان آرمی نے سونے کے بڑے ذخائر پر قبضہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرلی، اس کے گولڈ میڈلز جمعرات کو 104 ہوگئے۔ واپڈا 78 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، روئنگ کے مقابلے آرمی نے 13گولڈ میڈلز کیساتھ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سافٹ بال خواتین ایونٹ کے فائنل میں آرمی نے واپڈا کو صرف ایک رن سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ۔ تھروبال میں سندھ اور کولیگن نے خواتین اور کے پی کے، بلوچستان نے مردوں کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، کراٹے میں مردوں اور خواتین مقابلوں میں پاکستان آرمی نے پانچ گولڈ اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔کراٹے میں بلوچستان کی حلیمہ نے صوبے کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیتا۔
تازہ ترین