• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبر کے لئے زیادہ سے زیادہ تیاری کرنی چاہئے، قاری ذکا اللہ سلیم

برمنگھم (پ ر)موت ایسی حقیقت ہے کہ کوئی عقل مند انسان اس کا انکار نہیں کرتا ہے کیونکہ وہ رات اور دن لوگوں کو دنیا میں مرتے ہوئے دیکھتا ہے۔یہ بات جامع مسجد اہل حدیث گرین لین برمنگھم کے معروف اسکالر استاد امام و خطیب قاری ذکاٗ اللہ سلیم نے جامع مسجد کوئنس ڈڈلی میں ’’ قبر کی زندگی ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے انگریزی میں بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا یہ اٹل فیصلہ ہے کہ ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہےاور قبر آخرت کی پہلی منزل ہے، ہر ایک کو اس سے گزرنا ہے، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے تھے، آپؐ نے ارشاد فرمایا کہ قبر جنت کی ایک کیاری ہے یا جہنم کا ایک گڑھا ہے۔ حضرات صحابہ کرامؓبھی قبر کے تذکرے پر ہمیشہ ڈرتے رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ ہر ایک کو دنیا سے جانا ہے اور قبر اس کی پہلی منزل ہے تو ہمیں اس مرحلے کے لئے زیادہ سے زیادہ تیاری کرنی چاہیے۔ ارکان اسلام پر عمل کرنا چاہیے، کسی بھی نیکی کے کام کو معمولی سمجھ کر اسے نہیں چھوڑنا چاہیے اور کسی بھی برائی کو معمولی سمجھ کر کرنا نہیں چاہیے۔ بعدازاں امیر مرکزی جمعیتہ اہل حدیث برطانیہ مولانا محمد ابراہیم میر پوری نے قاری ذکا اللہ سلیم کے انگریزی خطاب کا اردو میں خلاصہ پیش کیا اور مفید نصیحتیںکیں۔ نظامت کے فرائض جامع مسجد کوئینس کراس ڈڈلی کے عبدالرحمٰن چشتی نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔ برادر عاطف رئوف اور ان کے ساتھیوں نے اجتماع کے انعقاد کے لئےنمایاں خدمات انجام دیں۔ پروگرام میں حاجی ذوالفقار قریشی، حاجی عبدالجبار قریشی، سعید الرحمن، محمد عثمان غفور، سلیمان مجاہد، راجہ محمد شبیر جنجوعہ آصف محمود زرگر، محمد ابراہیم خان، ابرار جبار، اعجاز عمر، حاجی ظفر اقبال، راجہ ندیم شیک، عبدالحکیم، سعید احمد، شیخ دادا، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اور دیگر معززین نے شرکت کی جبکہ خواتین بھی خاصی تعداد میں شریک ہوئیں۔

تازہ ترین