• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع

سٹیفورڈ(مریم فیصل)برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔گزشتہ روز صبح بیدار ہونے والے کئی علاقوں کے باسیوں نے سڑکوں اور چھتوں کو برف کی سفید چادر اوڑھے دیکھا ۔میٹ آفس نے بھی برطانیہ کے کئی علاقوں کے لئے برف باری کی وارننگ جاری کردی ہے ، جن میں بالخصوص انگلینڈ کے ساوتھ ایسٹ اورویسٹ میں زیادہ برف باری کی پیشن گوئی جاری کی گئی ہے ۔ساتھ ہی میٹ آفس نے کہا ہے کہ ایسٹ مڈ لینڈز اور یارک شائرمیں شدید بارشوں کے باعث جان کو خطرات کی وارننگ بھی جاری کی ہے ۔ماحولیات کی ایجنسی نے بھی جمعے اور آنے والے ویک اینڈ پر شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے سیلاب کی پیشن گوئی کی ہے۔ متاثر ہونے والے علاقوں کے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور فلڈ کی اب ڈیٹس سے باخبر رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ضروری اقدامات اٹھانے کی پوری تیاری ہو ۔
تازہ ترین