• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلومیں عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس،لوگوں کی شرکت

اوسلو (ناصر اکبر ) اوسلو مسجد جماعت اہلسنت سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس انتہائی شان و شوکت اور مذہبی جوش وخروش سے نکا لا گیا۔ اوسلو کی فضائیں آمد مصطفی ،مرحبا ،مرحباکے نعروں سے گونج اُٹھیں۔اس جلوس میں کمیونٹی کی ڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بچے بوڑھے اور نوجوانوں نے راستے میں ہدیہ درو دو نعت بھی پیش کیے۔مسجد جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام نکالا گیا جلوس اوسلو کی مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوا واپس مسجد جماعت اہلسنت پر ہی اختتام پزیر ہواجس کے بعد مسجد میں محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد کیا گیا ،امام سید نعمت علی بخاری ،قاری علامہ طاہر عزیز اور دیگر علمائے اکرام نے سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ رسول کریم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و سلامتی کا درس دیں ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی راہ نجات ہے ۔
تازہ ترین