• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو میں میلاد مصطفی ﷺ اور حسن قرأت کی محفل کا انعقاد

اوسلو (نمائندہ جنگ )اوسلو میں محفل میلاد مصطفی ﷺ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر محفل حسن قرأت منعقد کی گئی جس میں نامور قرأ نے شرکت کر کے قرآن پاک کی تلاوت سے لوگوں کے دلوں کو منور کیا ۔ تقریب میں میں خصوصی طور پر پیر محمد انور قریشی نے پاکستان سے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اپنے محبوب رسول کی امت میں سے پیدا کیااور ہم ان تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو اس دن کو بڑی عقیدت و احترام کیساتھ مناتے ہیں ۔ علامہ حافظ طاہر عزیز کا کہنا تھا محفل میلاد کا مقصد اپنی آئندہ آنے والی نسلوں تک حضور ﷺ کا پیغام پہنچا نا ہے ،انہوں نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ محفل میلاد مصطفیﷺ کے موقع پہلی بار حسن قرآت کا اہتمام کیا گیا اور ہماری کوشش ہے کہ اگلے سال مصر اور دوسرے ممالک سے قاری حضرات کو مدعو کیا جائے ۔ محفل حسن قرآت میں قاری محمد اسماعیل فرید ،حافظ نور علی سیالوی ،حافظ محمد عامر خان اور حافظ خالد رضا اور دیگر نے تلاوت کلام پاک پیش کی ،اس کے علاوہ نعت خواں محمد معصوم زبیر اور محمد عابد معصومی نے ہدیہ نعت کے گلدستے پیسے کیے ،محفل میں موجود لوگوں نے سرکا ر کی آمد مرحبا کے نعرے لگائے ۔ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا اور مہمانوں کی لنگر سے تواضع کی گئی۔
تازہ ترین