• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھنز میں تاجدارِ کائناتﷺ کی ولادت کا دن عقیدت واحترام سے منایا گیا

ایتھنز (مرزا رفاقت حسین ) یونان کے دارالخلافہ ایتھنز میں میں سالانہ جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی جوشِ وخروش سے پلاتیہ کوجیا سے نکالا گیا جو پیریوس روڈ سے ہوتا ہوا پلاتیہ کمودورو پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میلاد النبیﷺ میں پاکستانی دینی، سیاسی، سماجی، ویلفیئر سوسائٹیز، مرکز ایتھنز اور دیگر شہروں سے مسلمانوں نے بھرپور شرکت کرکے اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و اتحاد امت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ پاکستانی برادری کی جانب سے میلاد کونسل کو نظم وضبط کے ساتھ جلوس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔ باران رحمت کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانجلوس میلاد النبیﷺ میں شریک ہوئے، عاشقان رسول کے درود و سلام اورنعرہ تکبیر و نعرہ رسالت سے ایتھنز کے درو دیوار معطر ہو گئے۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت حضرت سلطان باھو ٹرسٹ کے خطیب حافظ محمد ادریس نے حاصلِ کی۔ نقابت کے فرائض غوثیہ مہریہ نصیریہ گولڑہ شریف کے حافظ ظہیر احمد نے ادا کئے۔ بارگاہ نبویﷺ میں منہاج القرآن کے یاسر عمران قادری، میلاد کمیٹی کے ممبر چوہدری مدثر خادم سوھل ،ضیاءالامت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے سبحان ناصر،اہل سنت والجماعت کےقاری یاسین وڈالوی ، ورلڈاسلامک مشن کے اویس معراج، عبداللہ ،شیس ،محمد فیضان،مہریہ نصیریہ کے محمد اقبال،سنی تحریک کے محمد عامر قادری، دعوت اسلامی کے محمد مزمل عطاری قادری، حضرت سلطان باھو ٹرسٹ کے محمد ذیشان نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے، آخر میں خطیب منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ محمد نواز ہزاروی نے عالم اسلام، فلسطین، شام، عراق، کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آزادی، یونان، پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کی گئی۔ منتظمین کی طرف سے یونان کی انتظامیہ، پاکستانی صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا گیا۔جلوس میں شریک مسلمان بھائیوں میں لنگربھی تقسیم کیا گیا۔
تازہ ترین