• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائ وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ محکمہ سندھ ایکسائز نے جنوری 2020 سے موٹر وہیکل ٹیکس آن لائن جمع کروانے کی سہولت شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ آن لائن ٹیکس کی ادائیگی کی سہولت 1 لنک اور برانچ لیس بینکنگ یعنی ایزی پیسہ ، موبی کیش وغیرہ کے ذریعے انٹرنیٹ بینکنگ پر مبنی ہوگی۔

تازہ ترین