• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پو لیو کے خاتمے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے، خواجہ اظہار الحسن

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے سندھ اور بلخصوص کراچی میں پرانی بیماریوں کی ایک بار پھر تشخیص پر جس میں پولیووائرس کا خطرناک حدتک پہنچ جانے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کے انسداد پولیوسیل کی رپورٹ کے مطابق صرف کراچی میں گیارہ سے زائد مقامات پر خطرناک پولیو وائرس موجود ہے ۔خواجہ اظہار نے کہا کہ سیاست میں ناکامی کا بدلہ عوام سے لینا کہاں کا انصاف ہے سندھ حکومت سندھ اور کراچی کے عوام کو پرانی اور نت نئی بیماریوں سے فوری نجات دلانے کا عزم کرے ، کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیو خاتمے کے لئے ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

تازہ ترین