• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ڈائری: حکمراں پارٹی کیلئے پارلیمنٹ میں کھلا محاذ سوہان روح بن گیا

اسلام آباد(محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)حکمراں پارٹی کے لئے پارلیمنٹ کے اندر کھلا محاذ بھی سوہان روح بن کر رہ گیا ہے جہاں قومی اسمبلی کے ناتجربہ کار ڈپٹی اسپیکر کو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا ہے،زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ملک کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جان بچانے کی کوششوں میں حکومتی رخنہ اندازی پورے طور پر نمایاں ہو گئی ہے، حکومت ان رکاوٹوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں خائف ہونے کے باوجود اپنی سیاسی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے شریف خاندان سے اپنی شرائط منوانا چاہتی ہے۔ اس خانوادے نے حتمی طور پر واضح کر دیا ہے کہ ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما اپنے علاج کے لئے بیرون ملک کا سفر سرکاری شرائط پر اختیار نہیں کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کے اکابرین جمعرات کر سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور اپنی حکمت عملی کو قطعی شکل دیں گے۔ حزب اختلاف کے رہنمائوں مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول زرداری نے بھی حکومتی طرزعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تازہ ترین