• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی منظر نامہ، عوام میں اضطراب کا سبب ان کے منہ سے چھینا ہوا نوالہ ہے

اسلام آباد ( طاہر خلیل )دھرنا ہوا اور گز ر گیا دیکھ رہے ہیں کہ اب شاہراہیں بلاک کی جارہی ہیں دوسری طرف جب تین دفعہ کے منتخب سابق وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف سروسز ہسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ لڑرہے تھے جس کے بعد ضمانت ملنے پر انتہائی ناسازئی طبعیت کی اصلاع کیلئے رائے ونڈ میں مقیم ہیں ، بلاول بھٹو زرداری سندھ کے بعد جنوبی پنجاب کے اضلاع کو گرمانے کی اپنی سی کوشش کر رہے ہیں بظاہر مولانا کا دھرنا بیل منڈھے چڑھتا نظر آیا، تین دفعہ کا منتخب وزیر اعظم اور وسطی پنجاب کاووٹوں کی حد تک مقبول رہنما سروسز ہسپتال میں بیمار ہو کر پہنچا تو سامنے کی سڑک پر گننے کی تعداد میں بھی کارکن جمع نہ ہو سکے اور بلاول بھٹو کا’’ کرشمہ ‘‘ بھی کوئی قابل ذکر سیاسی تحریک پیدا نہ کرسکا۔

تازہ ترین