• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کسٹمز کلکٹر کا 26قطری گاڑیوں کی ضبطگی کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد(مہتاب حیدر) ایف بی آر کسٹمز کلکٹر نے 26قطری گاڑیوں کی ضبطگی کا فیصلہ برقراررکھا ہے اور حکم دیا ہے کہ کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں 3کروڑ84لاکھ50ہزار روپے وصول کیے جائیں، جب کہ 5کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق،ایف بی آر کے کسٹمز کلکٹر اسلام آباد کے فیصلے میں 26قطری گاڑیوں کی ضبطگی کے اقدام کو برقرار رکھا گیا ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں 3 کروڑ 84 لاکھ 50ہزار روپے وصول کیے جائیں۔فیصلہ کرنے والی اتھارٹی نے پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔2018 میں ایف بی آر کی کسٹمز انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن نے 26 نان ڈیوٹی پیڈ(این ڈی پی) گاڑیاں ایک ڈیری فارم کی پارکنگ سے بازیاب کی تھیں ، جو کہ مبینہ طور پر سابق چیئرمین نیب (احتساب بیورو) سیف الرحمان کی ملکیت میں تھی۔ ضبط شدہ گاڑیاں ان 50گاڑیوں میں شامل تھی جو قطر کے شاہی خاندان کے ارکان چارسال قبل شکار کی غرض سے لائے تھے۔
تازہ ترین