• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”ووٹ کو نہ سہی بیماروں کو تو عزت دو“،”خبرناک“ کا موضوع

کراچی (جنگ نیوز) حمزہ شہباز اور بابر اعوان (ڈمیز) جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میں سیاسی نہیں سماجی قیدی ہوں، ووٹ کو نہ سہی بیماروں کو توعزت دو۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سیاسی گناہوں کی سزا ہے۔ ”فارن فنڈنگ کی تلوار میان سے باہر، جیل کے مچھر انگلی کی سیاست سے بہتر ، اخلاقی و سماجی اقدار کا بیچ چوراہے پر قتل اور بغیر آپریشن زہر نکالنے کی مہارت“ یہ تمام موضوعات بھی ”خبرناک“ کا لطف دوبالا کریں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین