• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ہوٹلز اینڈ ریزارٹس نے لندن میں ’برانڈ آف دی ایئر‘ ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر) پی سی ہوٹلز اینڈ ریزارٹس نے ’برانڈ آف دی ایئر‘ ایوارڈ جیت لیا ، پرل کانیننٹل ہوٹلز اینڈ ریزارٹس نے کنسنگٹن پیلس لندن میں جمعرات کو منعقدہ ورلڈ برانڈنگ ایوارڈز کی تقریب میں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کر لیا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہاشو گروپ ہاسپیٹیلیٹی ڈویژن چیف آپریٹنگ آفیسر حسیب گردیزی نے کہا کہ پرل کانٹیننٹل ہوٹلز اینڈ ریزارٹس کو بہترین برانڈ کا ایوارڈ ملنا صرف ہمارے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرل کانٹیننٹل ہوٹلز اینڈ ریزارٹس پاکستان بھر میں فائیو سٹار ہوٹلز کی ایک کامیاب چین ہے۔ ہاشو گروپ کو پاکستان کی ہاسپیٹیلیٹی انڈسٹری میں اولین گروپ کی حیثیت حاصل ہے جو کہ اپنے ہر ہوٹل میں اعلیٰ ترین معیار کی کسٹمر سروس کو یقینی بناتا ہے۔ پاکستان میں فائیو سٹارپرل کانٹیننٹل ہوٹلزاور میریٹ ہوٹلز کے علاوہ سلیکٹ سروس ہوٹل ون برانڈ ہاشو گروپ کی ملکیت ہیں اور یہی گروپ ان کے انتظامی اموراور دیگرآپریشنزکی نگرانی کرتا ہے۔ لندن میں ورلڈ برانڈنگ فورم کی جانب سے پرل کانٹیننٹل ہوٹلز اینڈ ریزارٹس کو معیار پر پورا اترنے اور ووٹنگ کے عمل میں کامیابی کے بعد ایوارڈسے نوازا گیا ہے۔’برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ‘ کسی بھی انڈسٹری کے بہترین برانڈ کے لئے ایک اعلیٰ و منفردپہچان کی حیثیت رکھتاہے جو کہ مارکیٹ میں اس برانڈکی موجودہ پوزیشن اور صارفین کی پسندیدگی کی بنیاد پر اسے دیا جاتا ہے۔واضح رہے برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ ہر سال ہر کیٹیگری کے بہترین برانڈ کو اہلیت اور انتخاب کے تمام مراحل سے گزرنے اور معیار پر پورا اترنے کے بعد دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین