• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج تک ملتوی

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج تک ملتوی


لاہور (اے پی پی ) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے میاں محمد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج بروز جمعہ تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جمعرات کے روز ہی امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس کی فوری ابتدائی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے آج تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق چوہدری نے آگاہ کیا کہ حکومت نے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ڈیڑھ ارب کے ضمانتی مچلکوں سے مشروط کی ہے۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے شرط عائد کرے۔

آئی این پی کے مطابق نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت سے نواز شریف کی بیماری کی بنیاد پر ضمانت منظور ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود وفاقی وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل سے نہیں نکالا۔

تازہ ترین