• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نواز شریف کو فیملی نے تاوان کیلئے اغواء کیا، فردوس عاشق

نواز شریف کو فیملی نے تاوان کیلئے اغواء کیا، فردوس عاشق


اسلام آباد (اے پی پی) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صرف 13 کے اسکور پر ہی بولڈ ہو گئے۔

ان کا پلان بی بھی پلان اے کی طرح ناکام و نامراد ثابت ہو گا‘نوازشریف کو ان کی فیملی نے تاوان کیلئے اغواء کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق محمد نواز شریف کی واپسی کی ضمانت مانگی گئی ہے، ہم ایک بیمار شخص کی صحت پر سیاست کرنے کے قائل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف انا کے خول سے نکل کر بھائی کی صحت پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں، سیاست پھر بھی ہوتی رہے گے تاہم انسانی جان زیادہ قیمتی ہے۔

تازہ ترین