• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عوام کی اکثریت نواز شریف کو باہر بھیجنے کی حامی، گیلپ سروے

عوام کی اکثریت نواز شریف کو باہر بھیجنے کی حامی، گیلپ سروے


لاہور (جنگ نیوز) پاکستانی عوام کی اکثریت نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی حامی ہے، یہ بات گیلپ سروے میں سامنے آئی۔

53 فیصد حامی ‘44 فیصد مخالف ‘ 37فیصد کا خیال ہے ن لیگ کی قیادت مریم نواز کوکرنی چاہئے، عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کےسروے کے مطابق 53 فیصد لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی حمایت کی ہے۔

44 فیصد اس کے مخالف ہیں جبکہ 40 فیصد لوگ نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی قیادت شہباز شریف کودینے کے حق میں ہیں جب کہ 37 فیصد کا خیال ہے کہ ن لیگ کی قیادت مریم نواز کو کرنی چاہئے۔

تازہ ترین