• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی نام مسترد،پارلیمنٹ نےالیکشن کمیشن ارکان کےنئے نام مانگ لئے

اسلام آباد (طاہر خلیل )اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پارلیمنٹ متحرک ہو گئی ، الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے حکومت کی جانب سے مقررکئے گئے ارکان کی تقرری کا فیصلہ مسترد ہو گیا ، سپیکر اور چیئرمین سینٹ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے نئے نام مانگ لئے ،چیئرمین اور سپیکر نے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خطوط بھجوا دیئے ۔اپنے مراسلے میں چیئرمین اور سپیکر نے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سے دو ارکان کی تقرری کیلئے تین تین نام مانگ لئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نام ملنے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے۔

تازہ ترین