• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے جیلوں میں قیدیوں کو سہولتوں سے متعلق صدارتی آرڈیننس چیلنج کردیا

کراچی(این این آئی/اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے قیدیوں اور جیل سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف عدالت عظمی سے رجوع کر لیا ہے۔پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے وفاق کے اختیارات کو چیلنج کر دیا ہے کہ نیب کیس میں گرفتار ملزمان کو بی کلاس سے کیوں محروم کیا گیا۔اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، سندھ حکومت کا موقف ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم صوبائی اختیارات سے متصادم ہے، قیدیوں اور جیل سے متعلق قانون سازی صوبائی حکومتوں کا اختیار ہے۔سندھ حکومت نے کہا ہے کہ قیدیوں کو بی کلاس سے محروم کرنا بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، اسلام آباد میں بیٹھ کر صوبوں کے اختیارات کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اسٹاف رپورٹر کے مطابق سندھ حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ دائر درخواست میں حکومت سندھ نے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے جیلوں میں قیدیوں کو سہولتوں کے متعلق آرڈیننس جاری رکھا ہے۔

تازہ ترین