• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور سرد ہوائیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور سرد ہوائیں


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جبکہ تیز اور سرد ہوابھی چلتی رہی جبکہ رات گئے بھی کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوتی رہی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں، ملیر، بوٹ بیسن، آئی آئی چندریگر روڈ، سولجر بازار، صدر اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس کے باعث موسم سرد ہونے کی توقع ہے۔چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مغرب سے ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے تحت بالائی سندھ کے مختلف شہروں اور کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد سردی کی لہر چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور صبح کے اوقات میں گرد آلود موسم جبکہ دھند چھانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثرہوسکتی ہے۔قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ آج رات شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی اور ہلکی بارش ہوگی جب کہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔ 

تازہ ترین