• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا نہیں، نجکاری پروگرام دوبارہ شروع کررہے ہیں، حفیظ شیخ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ،اے این این) مشیرامورخزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہےکہ حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا نہیں، نج کاری پروگرام دوبارہ شروع کررہے ہیں،بیرون ملک سے دولت واپس نہیں لائی جاسکتی ،باہر دولت رکھنے والے امیر ون کے فیصلے بینکار کرتے ہیں ،دولت کی کوئی قومیت نہیں ہوتی ، مواقع ہرجگہ موجود ہوتے ہیں لیکن غلط پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کو راغب نہیں کیا سکا، پاکستان میں سرمایہ کاری کو پرکشش بنانے کےلیے آزاد پالیسی مرتب کی جائیگی، سی پیک پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے،سی پیک میں دیگر ممالک کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، کسی بھی ترقی پذیر ملک کی معیشت لوگوں کی شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی،گزشتہ روز اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹوٹ کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا میں امن اور ترقی کے موضوع پر منقعدہ مارگلہ ڈائیلاگ سیمینار کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے لئے نجی شعبہ کا فعال ہونا اور امیر طقبہ کی اپنے ملک میں سرمایہ کاری ضروری ہے، موجودہ عالمگیریت کے دور میں کوئی ملک تنہا ترقی نہیں کر سکتا،خطے میں ترقی کے لیے فنڈز اور پیسہ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پیسہ کا صحیح استعمال کیا جائے ۔

تازہ ترین