• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا آرمرڈ کور سینٹر کا دورہ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور کے بیجز لگائے۔کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب میں کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نوید مختار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں شہدا کے اہلخانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔آرمی چیف نے روایتی اور غیرروایتی جنگ میں آمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔

تازہ ترین