• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی نے عوام سے زندہ رہنے کا حق تک چھین لیا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جو عوام سے وعدے کئے تھے اسے پورا کرنا تو دور کی بات بلکہ شروع کرنے میں بھی مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے، ناکام معاشی پالیسی کے باعث ناقابلِ برداشت مہنگائی نے عوام سے زندہ رہنے کا حق تک چھین لیا ہے، عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئی ہیں ملک نازک دور سے گزررہا ہے اور ملک کی معاشی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی تمام ڈسٹرکٹ ٹاؤن کے انچارجز سے پاکستان ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہی، اس کے موقع پر کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر آصف حسنین دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔
تازہ ترین