• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں بیوی کی پراسرار ہلاکت، سرونٹ کوارٹر میں مردہ پائے گئے

اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) تھانہ نیلور کے علاقے ڈھوک ماوا میں سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجرانی کے فارم ہاؤس کے سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر جواں سالہ ملازم اور بیوی پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے ۔ تھانہ کھنہ کے علاقے میں جواں سال قصاب چھری لگنے سے جا ں بحق ہو گیا۔ تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں رکشہ ڈرائیورکوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق میر ہزار خان بجرانی کے فارم ہاؤس کے سرونٹ کواٹر میں رہائش پذیر مرزا خان نے بیوی کو 3 گولیاں ماریں اور بعدازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی کو 8سال کا عرصہ گزر چکا تھا اور اولاد نہیں تھی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر مرزا خان نے بیوی کو قتل کیا اور خود کشی کر لی۔ ایس ایچ او کھنہ کے مطابق ضیاء مسجد کے قریب شہباز قصاب کی دکان پر گوشت کاٹتے ہوئے غلام قادر نامی ملازم چھری پھسل کر ران میں گھس جانے کے نتیجہ میں جاں بحق ہو گیا۔ علاوہ ازیں تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں رکشہ ڈرائیورکوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تھانہ واہ کینٹ کو حنیف خان نے بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی عمرفاروق رکشہ چلاتا ہے، کاشف،ندیم اورسیدحسین نےعمر پرفائر کئے۔ یوسف خان چھڑانے کیلئے آگے ہواتو انہوں نے اس پر بھی فائرنگ کی، جس سے دونوں شدیدزخمی ہوگئے۔ میرابھائی عمرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
تازہ ترین