• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر نقشہ بننے والی عمارت سے متعلق حکام سے رپورٹ طلب

اراولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے اصغر مال میں بغیر نقشہ تین منزلہ عمارت بن جانے پر شعبہ بلڈنگ کنٹرول حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ واضح رہے کہ آرڈی اے عملہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث ایک تین منزلہ رہائشی عمارت بن گئی ، عملہ کی طرف سے نوٹسز کے اجراء سے آگے بات نہ بڑھ سکی ، چند روز قبل اس عمارت کے گرائونڈ اور فرسٹ فلور کے ٹیرس زمین بوس ہو گئے تھے اور اس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے، آرڈی اے ذرائع کے مطابق بغیر نقشہ تین منزلہ عمارت بنوانے کے ذمہ داران کیخلاف تاحال کسی قسم کی محکمانہ کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔
تازہ ترین