• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں‘ سلیم مانڈوی والا

ااسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ پنجاب سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات کی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ نے مشکل حالات میں سرمایہ کاروں کو راغب کیا اور برطانیہ، دبئی سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہوئے۔ اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ملک میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں‘ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ملک کی معاشی مشکلات کا حل سرمایہ کاری کا فروغ ہے‘ اسی سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے اور ملکی آمدن میں اضافہ ہو گا۔ سردار تنویر الیاس خان نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے دیگر سنیٹروں کو بھی راغب کرنیکی اپیل کی۔
تازہ ترین