• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں شہری و دیہی علاقوں میں14بلدیاتی ادارے قائم ہونگے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)نئے بلدیاتی نظام کے تحت ضلع راولپنڈی میں شہری و دیہی علاقوں میں14بلدیاتی ادارے قائم ہوں گےجبکہ دھمیال اور دولتالہ کو میونسپل کمیٹی بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ اس کی جگہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کی یونین کونسلوں کو46سے بڑھا کر70کردیا گیااور پہلے 24 دیہی کہلانےوالی یونین کونسلوں کوبھی شہری کردیا گیا جن میں شکریال ون،ٹو اور تھری،کھنہ ڈاک ون اور ٹو،گنگال،چکلالہ،ڈھوک منشی،رحمت آباد،کوٹھہ کلاںون اور ٹو، مورگاہ، اڈیالہ، دھاماں سیداں، دھمیال، موہری غزن ،لکھن،چک جلال الدین ون اور ٹو،گرجا،بجنیال اوررنیال شامل ہیں۔باقی بچ جانے والی سابقہ پوٹھوہار ٹائون کی دیہی یونین کونسلوں پر مشتمل تحصیل کونسل بنادی گئی ہے۔شہری علاقہ میونسپل کمیٹی اور دیہی علاقہ تحصیل کونسل کہلائے گا۔
تازہ ترین