• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ ،بند راستے کھل گئے17ہزارپولیس نفری واپس چلی گئی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگا ر)آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے طلب کی گئی 19 ہزار نفری سے 17ہزار واپس چلی گئی ہے تمام راستے کھول دیئے گئے ہیں کنٹینرز بھی واپس کئے جا رہے ہیں، آزادی مارچ پر اسلام آباد پولیس کے اخراجات کے حوالے سے جب ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر محمد سلیم سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کنٹینرز کا کرایہ اور یہاں پولیس اہلکاروں کو تین وقت کے کھانے کے اخراجات کے اعدادو شمار اکھٹے کئے جارہے ہیں۔ ادھرآزادی مارچ ختم ہونے کے بعد ریڈ زون کو جانے والے مزید تین راستے کھول دیئے گئے۔ اب صرف پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جناح ایونیوپر واقع ایکسپریس چوک پر کنٹینرز موجود ہیں۔
تازہ ترین