• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات، غلط پارکنگ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک بلاک رہنا معمول

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) تجاوزات، غلط پارکنگ اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کا بلاک رہنا معمول بن چکا ہے۔ خواجہ کارپوریشن چوک سے گلشن آباد تک سڑک کے دونوں اطراف جگہ جگہ فٹ پاتھ پر دکانداروں کا قبضہ ہے اس کے علاوہ سڑکوں پر سبزی اور فروٹ بیچنے والے کھڑے رہتے ہیں پھر ان سے خریداری کیلئے سامنے آکر گاڑیاں کھڑی ہو جاتی ہیں۔سب سے زیادہ لاقانونیت دھاماں موڑ پر دیکھنے کو ملتی ہے جہاں بیچ سڑک ویگنیں کھڑی کر کے سواریوں کا انتظار کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک اور گاڑیوں کی طویل قطاروں سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جراحی سٹاپ پر بھی فروٹ اور سبزی سے بھری گاڑیاں فٹ پاتھ جبکہ ریڑھیاں سڑک پر کھڑی ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہتا ہے جبکہ رہی سہی کسر خستہ حال سڑک پوری کر رہی ہے۔ اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی اس اہم اور مصروف سڑک پر گاڑیوں کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین