• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ہول سیلرزپر کڑی نظررکھیں ،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ میں اشیاء خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ ہر صورت ممکن بنا یا جائے، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسر وں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ ہدایت انہوں نے صوبے میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر بنانے کیلئے خصوصی سکواڈز بھی تشکیل دیئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام دکانداروں کی بجائے بڑے ہول سیلرز پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ذخیرہ اندوزی کا سدباب کیا جا سکے ۔ سیکرٹری زراعت نے اجلاس کو بتایاکہ مختلف اضلاع کی 30سبزی منڈیوں میں فارمر مارکیٹس کا آغازکر دیا گیا ہے۔ جہاں کسان براہ راست سستی سبز یاں، پھل اور دیگر غذ ائی اجناس فروخت کر سکیں گے ۔

تازہ ترین