• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک یارسول اللہ کااحتجاج

لاہور(وقائع نگار خصوصی )بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی ہدایت پر لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی،علامہ فرمان علی حیدری ،علامہ محمد صدیق مصحفی اورصاحبزادہ محمد حامد مصطفی جلالی نے کہا کہ کہ بھارتی سپریم کورٹ کا ظالمانہ فیصلہ کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین