• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فصلوں کی باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس ،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ لاہور کے علاوہ قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ بھی سموگ کی لپیٹ میں ہے، اس لئے تمام اضلاع کو انسداد سموگ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنی چاہئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سیٹلائٹ امیجری کو پن پوائنٹ کر کے کریک ڈاون کو مزید سخت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس ہے اور اس پر کوئی غفلت اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے کوئی معافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری گاڑیاں اگلے 72 گھنٹوں میں فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
تازہ ترین