• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،علماء

لاہور(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ شاہدرہ کے زیراہتمام تین روزہ ختم نبوت کورس ہوا۔ کورس میں مولانا غلام رسول دینپوری، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، مولانا سید جنید بخاری، مولانا محمدرفاقت و دیگر علماء اور عوام نے شرکت کی ۔علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور ناموس ر سالت کے لیے قربانی دینے کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔ عقیدہ ختم نبوت،قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ،اور دوسو دس احادیث سے ثابت ہے۔
تازہ ترین