• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کانشتر کی خراب مشینوں کو فوری فعال کرنے کا حکم

ملتان ( سٹاف رپورٹر )کمشنرملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے اچانک مختلف ہسپتالوں اور دفاتر کا دورہ کیا اور ہسپتال کی خراب مشینوں کو فوری فعال کرنے کا حکم دیا،انہوں نے افسران ، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اوراہلکاروں کی حاضری چیک کی ، اس دوران بغیراطلاع غیر حاضر ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران و اہلکاران کی معطلی کے احکامات دیتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ دوران ڈیوٹی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،کمشنر نے گھوسٹ ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف اداروں ، ہسپتالوں کا دورہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ نشتر کی توسیع اور تعمیر و مرمت بارے پی سی ون تیا ر کیاجاچکا ہے جس کو منظوری کےلئے حکومت پنجاب کو بھیجا جارہاہے ،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر امجد چانڈیو نے بتایا کہ ایمر جنسی کی خراب مشین بارے ٹینڈر کردیا گیا ہے،3آپریشن تھیٹرز مکمل فعال ہیں جبکہ نیور و آپریشن تھیٹر کو جنرل آپریشن تھیٹرز میں شفٹ کردیا گیا ہے ۔
تازہ ترین