• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ہیلتھ کو آگاہ کرنے کے باوجود 106ڈاکٹرز کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے متعدد بار سیکرٹری ہیلتھ کو آگاہ کرنے کے باوجود 106 ڈاکٹرز کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ،نشتر ہسپتال کے 46 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز ماہانہ مشاہرے سے محروم ہیں جبکہ 31 پی جی آرز ڈاکٹرز کو 5ماہ سے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی جا سکی جبکہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری کے کے 18 ڈاکٹرز جنہیں گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی تھی انکو 3 ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں، صورتحال سے وائس چانسلر نشتر کی جانب سے بھی سیکرٹری صحت کو بارہا آگاہ کیا گیا جبکہ پی ایم اے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی جانب سے متعدد بار سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو ملاقات کر کے صورتحال سے آگاہ کیا گیا تاہم اب تک 106ڈاکٹرز اپنی تنخواہوں مشاہرہ اور بقایا جات سے محروم ہیں ،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ،ذوالقرنین حیدر ،وقار نیازی اور دیگر کابینہ ممبران کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی ٰ فوری صورتحال کو نوٹس لیں بصورت دیگر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین