• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اےعارضی ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئےکمیٹی تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں عارضی ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کے لئے کمیٹی تشکیل دینے ، ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن ، پی ایچ ڈی ، ایم فل اور ایل ایل ایم کرنے والے افسران اور ملازمین کو الائونس دینے اور پی ایچ اے کی حدود کا تعین کرنے کے فیصلے کئے گئے ، اس سلسلےمیں پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس ہو ا،جس کی صدارت چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اورڈپٹی کمشنر و ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے عامرخٹک نے کی، اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہرراں ، سبین گل خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس شیرازی اوربورڈ کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی،بورڈ نے پی ایچ ڈی،ایم فل اور ایل ایل ایم کرنے والے افسران اور ملازمین کو الائونس دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، اجلاس میں پی ایچ اے کے اشتہارات کے ایریا کو مختلف زون میں تقسیم کرکے کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حلقہ بندیوں کے تحت ملتان کو میٹرو پولیٹن کا درجہ ملنے کے بعد پی ایچ اے کی حدود کے تعین کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین