• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارورڈ یونیورسٹی میں اسرائیلی سفیر کی تقریر کا بائیکاٹ

ہارورڈ یونیورسٹی میں اسرائیلی سفیر کی تقریر کا بائیکاٹ


امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے اسرائیلی سفیر کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

امریکا میں اسرائیل کے سفیر ڈینی دایان نے ہارورڈ یونیورسٹی میں اسرائیل کی قانونی حیثیت کے موضوع پر خطاب کیا۔

دوران خطاب ڈینی دایان نے کہا کہ تمام فلسطینی علاقوں پر قبضہ جمانا اسرائیل کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پر جنیوا کنونشن اور دی ہیگ ریگولیشنز کا اطلاق نہیں ہوتا ہے اور فلسطینی زمین پر قبضہ ہمارا حق ہے۔

اسرائیلی سفیر کے ان جملوں کے بعد تقریب میں موجود طلبا اٹھ کھڑے ہوئے، انہوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور تقریر کا بائیکاٹ کرکے باہر آگئے۔

تازہ ترین