• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی اکرمﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے، مقررین

برمنگھم (ابرار مغل) جامع مسجد رضا آسٹن و مرکز اہلسنت برمنگھم میں سالانہ جلسہ بسلسلہ عید میلادالنبیؐ زیر صدارت الحاج صوف محمد ایوب صدر مسجد کمیٹی انعقاد پذیر ہوا جس کی نظامت امام مسجد حافظ محمد جاوید خان نے کی۔ جلسے سے علامہ مفتی محمد عابد چشتی، علامہ حافظ محمد فاروق چشتی، ابوالحسن محمد قاسم ضیاء، علامہ حافظ محمد عقیل ایوب عطاری، علامہ صاحبزادہ فاروق القادری، قاری محمد نجیب، علامہ محمد فاروق اور دیگر نے خطاب کیا۔ مختلف ثناء خوانوں نے نعتیہ کلام کے ذریعے جشن عیدمیلادالنبیؐ کی خوشیوں کو دوبالا کیا، جبکہ کثیرتعداد کے علاوہ احمد بوستان قادری، الحاج ظفر پرویز، محمد وسیم، محمد نعیم احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مقررین نے نبی کریم آقا دوجہاںؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبیؐ پوری کائنات کے لیے رحمت اللعالمین بن کر آئے ہیں اور ان کی تعلیمات پوری کائنات کے لیے ہیں۔ صدر محفل صوفی محمد ایوب قادری نے کہا کہ ہمیں اپنے کردار کی اصلاح کرنی ہوگی۔ سیرت نبوی کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا ہوگا۔ اس سالانہ جلسے کے انعقاد کے جملہ انتظامات استقبالیہ کمیٹی صوفی محمد ایوب قادری (صدر) حاجی محمد شفیع (نائب صدر) راجہ محمد اکرم خان (سیکریٹری جنرل) راجہ محمد سعید (سیکریٹری مالیات) الحاج برکت حسین (ناظم) حاجی امیر زمان (ڈپٹی سیکریٹری) اور دیگر اراکین حاجی عبدالرحمن، راجہ عبدالقیوم، حاجی محمد بشیر، حاجی محمد امین نے ادا کیے۔ اختتام جلسہ پر خصوصی دعا کروائی گئی۔

تازہ ترین