• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پیس فورم نیدر لینڈ کا وفد میرپور روانہ

دی ہیگ ( راجہ فاروق)کشمیر پیس فورم نیدر لینڈ کے صدر راجہ زیب خان، نائب صدر راجہ قمر زیب، میرپور آزاد کشمیر میں ضمنی انتخابات میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی حمایت کیلئے ہالینڈ سے میرپور روانہ ہو گئے۔ سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑ رہے ہیں کشمیر پیس فورم کے صدر راجہ زیب خان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود کی جیت یقینی ہے۔

تازہ ترین