• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجر گاڈ سیف کی بطور آزاد امیدوار حمایت کریں گے، کمیونٹی رہنما

برمنگھم (ابرار مغل) کمیونٹی کی مختلف نمائندہ شخصیات نے لیبر ایم پیز راجر گاڈسیف کو ہال گرین سے آمدہ انتخابات کے لیے ڈی سلیکٹ کرنے کے عمل کو مسلم کمیونٹی کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہال گرین سے رکن پارلیمنٹ راجر گاڈسیف نے ہر مشکل مرحلے پر مسلم کمیونٹی کا ساتھ دیا۔ اسکول میں بچوں کو جنسی تعلیم جیسے اہم مسئلے پر کھل کر سامنے آئے لیکن افسوس ہے کہ ان جیسی محنتی اور ہمدردشخصیت کو ڈی سلیکٹ کردیا گیا ہے، تاہم ان کی بطور آزاد امیدوار بھرپور حمایت کی جائے گی۔ مغل ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین اور لیبر پارٹی کےمتحرک رہنما محمد سعید مغل ایم بی ای، نوجوان رہنما محمد شکیل افسر، ممتاز کشمیری قوم پرست چوہدری نجیب افسر، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، ظفر اقبال مغل، الحاج محمد شریف مغل، ظفر اقبال، حاجی محمد نجیب، پروفیسر ہارون افسر اور دیگر نے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راجر گارڈ سیف کی آمدہ الیکشن میں بطور آزاد امیدوار مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راجر گارڈ سیف نے ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا، ہمارے ہر دکھ، درد میں میں شریک ہوئے، مسئلہ کشمیر سے لے کر عقیدہ ختم نبوت اور قبرستان کے مسائل سے لے کر بچوں کو مبنی تعلیم دینے جیسے اہم ایشوز پر ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔
تازہ ترین