• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ٹی وی اداکارہ جین فرگوسن انتقال کر گئیں، عمر 74برس تھی

لندن (پی اے) برطانوی ٹی وی شو ’’لاسٹ آف دا سمر وائن‘‘ میں 25 سال تک مرینا کے طور پر سامنے آنے والی اداکارہ جین فرگوسن 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، فرگوسن نے 1985 سے سِٹکام کی 216 قسطوں میں کام کیا۔ وہ آئی ٹی وی سوپ کورونیشن سٹریٹ میں بھی اداکاری کر چکی ہیں، تھیئٹر کیریئر میں 1998 میں انہیں آلیور ایوارڈ بھی ملا، جین فرگوسن 1944 میں ویکفیلڈ کے قریب وولی کے ایک گائوں میں پیدا ہوئیں، بعد میں فیملی ویلز آ گئی، ان کی پہلی جاب اولڈم کالاسیئم میں دو سال تک رہی، جس میں انہوں نے خوب جوہر دکھائے، لاسٹ آف سمر شو میں بڑی پزیرائی حاصل کی، اس شو کو 18 ملین لوگ دیکھتے تھے، 2014 میں فرگوسن جب یارکشائر سے لندن منتقل ہونے لگیں تو انہوں نے لاسٹ آف دا سمر وائن سے ملنے والی اپنی سائیکل فروخت کر دی تھی، اس کی 500 پونڈ میں نیلامی ہوئی تھی۔
تازہ ترین