• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نے سرحدی نگرانی بڑھانے کا اعلان کر دیا

برلن (اے پی پی) جرمن پولیس نے ملکی سرحدوں کی نگرانی میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پوٹسڈام میں وفاقی پولیس کے ہیڈکوارٹرز میں ترجمان نے بتایا کہ جن افراد کا جرمنی میں دوبارہ داخلہ ممنوع ہے، انہیں سرحد ہی سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ نگرانی کا یہ عمل اندرونی سرحدی راستوں اور ان روٹس پر بھی بڑھا دیا جائے گا، جو عموماً انسانوں کی سمگلنگ اور غیر قانونی ترک وطن کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں۔
تازہ ترین