• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1469 ڈالرسے گھٹ کر 1466ڈالر ہوگئی ۔ جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250روپے اور 10گرام قیمت میں 214روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 86450روپے سے گھٹ کر 86200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 74117روپے سے گھٹ کر 73903روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا۔

تازہ ترین