• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے امن میں تاجروں نے اہم کردار ادا کیا، ڈی جی رینجرز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز سند ھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص تاجر برادری نے اہم کر دار ادا کیا ہے۔ اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اسٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے دورے کے موقع پر ممبران سے خطاب میں کہی۔اجلاس میں سیکٹر کمانڈرکرنل طاہر ایاز، سراج قاسم تیلی، زبیر موتی والا، محمد سلیم ناگریا و دیگر شریک تھے۔

تازہ ترین