• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء میں شوق مطالعہ بہت ضروری ہے، ڈاکٹر فیض عباسی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں شعبہ سی پی ڈی اور اسٹوڈنٹس چیپٹرز آف آل فیکلٹی کے زیر اہتمام آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے تعاون سے سندھ کی معیشت سے متعلق کتاب ’دی اکنامی آف ماڈرن سندھ‘ پر پینل مذاکرے کا انعقاد کیا گیا ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے صنعتی اصلاحات اور کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین ، اعجاز اے قریشی اور ندیم حسین نے مشترکہ طور پر تحریر کی ہے ۔ داؤد یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ہونے والے پینل مذاکرے میں اربن پلانر عارف حسن ،ڈاکٹر اسد سید اور شریک مصنف ندیم حسین نے حصہ لیا جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے مذاکرے کی صدارت کی۔ کتاب کے شریک مصنف اعجاز اے قریشی ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، رجسٹرار


ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ اور جامعہ داؤد کے تمام شعبہ جات کے چیئرپرسنز ، فیکلٹی ارکان اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین