• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے طلبہ نے ہوا سے پانی بنانے کی مشین بنا ڈالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی کے طلبہ نے مچھلی کی جلد سے بینڈیج،مچھلی کی سیاہی سے ہیئر کلر،سمندری کائی سے مچھروں سے بچاؤ کی دوا، نابینا افراد کے لئے ڈیوائس، فیبرک کے کلر کو تبدیل کرنے اور ہواسے پانی بنانے کی مشین تیارکرلی۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کسی بھی انسان کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع فراہم کرتی ہے، پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے کاروباری اداروں کو فروغ دینا ناگزیر ہے، ہر شخص صلاحیتوں سے مالامال ہوتا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچان کراس سے استفادہ کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور ڈائس فاؤنڈیشن امریکہ کے اشتراک سے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی منعقدہ ”ڈائس ورچوئل اینوویشن کمپٹیشن 2019 “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی نے مقابلہ جیتنے والے تمام طلباوطالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

تازہ ترین