• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 فیصد ڈپریشن کے مریضوں کو شوگر کی بیماری ہوتی ہے، پروفیسر باسط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اینڈو کرائن سوسائٹی کے تحت ذیابطیس کانفرنس شروع ہو گئی ہے ۔ جمعے کو کانفرنس کے پہلے دن افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے ہر چوتھا فرد ذیابیطس کا شکار ہے، موٹاپا اور ذہنی دباوَ میں مبتلا افراد بھی ذیابیطس کا شکار ہوجاتے ہیں جس سے بچنے کے لئے ڈپریشن کی بروقت تشخیص ضروری ہے، 24 فیصد ڈپریشن کے مریضوں کو شوگر کی بیماری لاحق ہوتی ہے، احتیاط نہ کرنے سے ذیابیطس آنکھوں کی بینائی کے جانے، ہارٹ اٹیک ہونے اور گردے فیل ہوجانے کا باعث بن سکتا ہے، متوازن غذا، ورزش اور پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرنے سے ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ تقریب سے ڈاکٹر ریاض ملک اور ڈاکٹر عامر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کےچیئرمین پروفیسر نجم الاسلام ، صدر ڈاکٹر خورشید خان ، چیئرمین میڈیا کمیٹی پروفیسر زمان شیخ ودیگر بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین