• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) معروف دینی درسگاہ جامعہ اشرف المدارس کراچی کے ناظم تعلیمات اور استاد الحدیث مفتی محمدارشاد اعظم انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ مولانا حکیم محمد مظہر نے پڑھائی جس میں علماء و طلباء سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وفاق المدارس کے مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر، مولانا انوار الحق حقانی، مفتی محمد رفیع عثمانی، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا امداد اللہ یوسف زئی، مولانا عبدالمجید، مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان، مولانا طلحہ رحمانی و دیگر نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اہل مدارس سے دعاؤں کے اہتمام کی اپیل بھی کی۔

تازہ ترین